جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگری رکھنے والوں کی پشت پناہی کیوں کی جارہی ہے، بلوچستان اسمبلی کے کئی ارکان کی ڈگریاں ابھی متنازع ہیں جبکہ کئی ڈگریاں ایسی یونی ورسٹیوں کی ہیں جن کی صداقت مشکوک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ڈگریوں کی صورتحال پر تمام پارلیمینٹرین کو اکھٹے ہونا چاہیے، عابد شیر علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ایسے بیانات دیں گے تو جگ ہنسائی والی بات ہے۔ ۔۔۔۔۔
/110